اُردو پوائنٹ پکوان

مٹرسیم کا پلاؤ


چاولوں کو دھو کر بھگودیں،کوکنگ آئل میں رائی کو کڑ کڑالیں۔
پھر اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں اور اس میں آلو کے ٹکڑے ،کٹے ہوئے ٹماٹر اور آدھی پیالی پانی ڈال دیں۔
ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب آلو ادھ گلے ہو جائے تو اس میں نمک ،لال مرچ ،ہلدی اور دھنیا ڈال کر بھونیں۔
پھر مٹر،سیم اور چاول شامل کرکے بھونیں اور چکن پاؤڈر کو ڈھائی پیالی گرم پانی میں ملا کر چاولوں میں شامل کردیں ۔اچھی طرح مکس کر کے درمیانی آنچ پر ڈھک کر پکائیں۔
پانی خشک ہونے پر الٹ پلٹ کرکے ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ