اُردو پوائنٹ پکوان

مرغ پلاؤ


اشیاء: مرغی ایک عدد اڑھائی پاؤنڈ چاول 750گرام گھی 250گرام لہسن دوبڑی گٹھی ادرک پندرہ گرام پیاز تین عدد گرم مصالحہ 24گرام نمک، سونف ایک چمچی برابر سوکھا دھنیا ایک چائے کی چمچی برابر ترکیب: مرغی کے ٹکڑے ایک دیگچی میں ڈالیں اس میں پانی نمک، لہسن ایک گٹھی چھیل کر ثابت سونف ثابت سوکھا دھنیا ،گرم مصالحہ ثابت اور ادرک کے چھوٹے چھوٹے دو ٹکڑے ڈال دیں پانی اتنا ڈالیں کہ مرغی گل جانے کے بعد کوئی کلو بھر پانی باقی رہ جائے ۔ اس کو ہلکی آنچ پرپکنے دیں ۔ جب یخنی تیار ہو جائے اور مرغی لگ جائے تو اتار لیں۔ ایک دیگچی میں گھی ڈال کر کڑکڑا ئیں ، اب اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال دیں ۔ گرم مصالحہ ثابت بھی ڈال دیں، جب پیاز بادامی ہو جائے تو مرغی کے ٹکڑے ڈال دیں ۔ اور ساتھ ہی پسا ہوا لہسن ایک گٹھی ڈال دیں۔ اب اس کو خوب بھون لیں۔ ایک ایک چمچہ یخنی ساتھ ساتھ ڈالتے جائیں لیکن یہ خیال رہے کہ پیاز مصالحہ یا مرغی کا رنگ بادامی رہے سیاہ نہ ہونے پائے اب اس میں یخنی ڈال دیں۔ لیکن ناپ کر تیں پاؤ چاول کے لئے سوا سیر پانی ہو نا چاہیے چنانچہ یخنی کی مقدار کم ہو تو اور پانی ڈال کر پورا سوا کلو کر لیجئے ۔ اب اس کو چند منٹ پکنے دیجئے پھر چاول جو کہ کم از کم آدھ گھنٹہ بھیگے ہوئے ہوں نچوڑ کر پکتی ہوئی یخنی ڈال دیں آنچ کا خیال رکھئے کہ نہ زیادہ تیز ہوا اور نہ کم پانی خشک ہونے پر دیکھ لیجئے کہ چاول گل گئے ہیں یا نہیں اگر چاول میں زیادہ کنی ہو تو گیلے کپڑے کادم دیجئے ورنہ ویسے ہی ٹھیک ہو جائے گے دم دینے سے پہلے سیاہ زیرہ چاولوں پر چھڑک دیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ