اُردو پوائنٹ پکوان

مغلئی پلاؤ


سب سے پہلے چکن پر تکہ مصالحہ اور لیموں کا رس لگا کر 2سے3 گھنٹے کیلئے رکھ دیں اس کے بعد ایک پین لیکر اس میں گھی پگھلائیں اور درمیانی آنچ کا جو‘بادام ‘پستے اور کشمش فرائی کرلیں۔
اب اس پین میں تھوڑا گھی اور ڈال کر میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈالیں اور ہلکی آنچ پر فرائی کریں۔
جب اس کی رنگت بادامی ہوجائے تو اتار کر ایک طرف رکھ لیں۔
اس کے بعدباریک کتری پتلی پیاز پین میں ڈال کر فرائی کریں جب اس کی رنگت ہلکی سنہری ہو جائے گی تو اس میں لہسن ادرک پیسٹ شامل کرکے بھونیں‘پھر اس میں زیرہ‘سونف‘ثابت دھنیا‘سیاہ مرچیں‘
لونگیں‘سبز الائچی بڑی الائچی دار چینی تیزپات اور نمک ڈال کر تین سے چار منٹ تک بھونیں۔
اب اس میں پہلے سے بھگو کر رکھے گئے چاول شامل کریں اور پھر پانی ڈال دیں۔
ہلکا سا چمچ چلائیں اس کے بعد فرائی کیا ہوا چکن شامل کریں اور ڈھانپ کر تیز آنچ پر اس قدر پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے ۔تاہم اس میں ہلکی سی نمی باقی رہے ۔
اب اس میں تلے ہوئے میوہ جات شامل کرلیں اور اچھی طرح ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ کیلئے دم پر لگادیں ۔مغلئی پلاؤ تیارہے۔رائتے اور سلاد کے ہمراہ گرما گرم پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ