اُردو پوائنٹ پکوان

مغلئی پلاؤ


سب سے پہلے چکن پر تکہ مصالہ اور لیموں کا رس لگا کر 2سے 3گھنٹے کیلئے رکھ دیں اس کے بعد ایک پین لے کر اس میں گھی پگھلائیں اور درمیانی آنچ کا جو‘بادام ‘پستے اور کشمکش فرائی کرلیں ۔
اب اس پین میں تھوڑا گھی اور ڈال کر میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈالیں اور ہلکی آنچ پر فرائی کریں ۔
جب اس کی رنگت بادامی ہو جائے تو اتار کر ایک طرف رکھ لیں ۔
اس کے بعد باریک کتری پتلی پیاز پین میں ڈال کر فرائی کریں جب اس کی رنگت ہلکی سنہری ہو جائے گی تو اس میں لہسن ادرک پیسٹ شامل کرکے بھونیں ‘پھر اس میں زیرہ ‘سونف‘ثابت دھنیا‘سیاہ مرچیں ‘لونگیں ‘سبزالائچی ‘بڑی الائچی ‘دار چینی تیز پات اور نمک ڈال کر تین سے چار منٹ تک بھونیں۔
اب اس میں پہلے سے بگھو کررکھے گئے چاو ل شامل کریں اور پھر پانی ڈال دیں ۔
ہلکا ساچمچ چلائیں اس کے بعد فرائی کیا ہوا چکن شامل کریں اور ڈھانپ کر تیز آنچ پر اس قدر پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے۔
تاہم اس میں ہلکی سی نمی باقی رہے ۔
اب اس میں تلے ہوئے میوہ جات شامل کرلیں اور اچھی طرح ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ کیلئے دم پر لگادیں ۔
مغلئی پلاؤ تیار ہے ۔
رائتے اور سلاد کے ہمراہ گرما گرم پیش کریں ۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ