اُردو پوائنٹ پکوان

کوفتہ پلاؤ


قیمہ پیس لیں اور لہسن بھی پیس لیں
آدھی پیاز اور آدھی ادرک پیس لیں باقی آدھی باریک کاٹ لیں
چاول صاف کر کے بھگو دیں
قیمے میں پسا ہوا پیاز، ادرک، گرم مصالحہ، نمک مرچ اور چنے ملا کر باریک پیس لیں اور گولیاں بنا کر تل لیں
باقی گھی میں پیاز سرخ کریں
تلے ہوئے کو فتے، پسا ہوا لہسن، ادرک، دہی اور نمک ڈال کر اتنا بھونیں کہ دہی کا پانی خشک ہو جائے
اس میں چاولوں سے دُگنا پانی ڈال دیں
جب پانی اُبلنے لگے تو چاول نچوڑ کر ڈال دیں
ایک کنی رہ جائے تو دم دے دیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ