اُردو پوائنٹ پکوان

خوبانی پلاؤ


اشیاء: فلک باسمتی رائس 500گرام(پانی میں بھگو دیں) گوشت (بون لیس) 250گرام(بڑی بڑی بوٹی کرائیں) خشک خوبانی 250گرام سبز الائچی ایک عدد دار چینی 2-3ٹکڑے لونگ 4-5عدد ثابت سیاہ مرچ 8-10عدد کشمش 20عدد ادرک ، لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ پیاز پیسٹ دو کھانے کے چمچے ہری مرچ پیسٹ دو کھانے کے چمچے نمک حسب ذائقہ تیل کپ پانی 8کپ ترکیب: خشک خوبانی کو تقریباََ4-5گھنٹے کے لئے پانی میں بھگو دیں۔ 6کپ پانی میں گوشت، دار چینی، لونگ، ثابت سیاہ مرچ اور نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ جب گوشت گل جائے تو یخنی میں سے گوشت کو نکال کر علیحدہ رکھ لیں۔ اب یخنی میں خوبانی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں جب یخنی تقریباََ 4کپ رہ جائے تو چولہے پر سے اتار لیں۔ گوشت کی بوٹیوں کے لمبے لمبے ریشے کر لیں اور انہیں خشک کر لیں۔ ایک پتیلے میں تیل گرم کر یں اور گوشت کے ریشوں کو فرائی کر یں گولڈن براؤن ہونے پر نکال لیں۔ تیل کو دوبارہ گرم کر یں اس میں سبز الائچی کے دانے، ادرک، لہسن پیسٹ، پیاز پیسٹ، ہری مرچ پیسٹ اور نمک ڈال کر بھون لیں۔ جب مصالحہ بھن جائے تو اس میں گوشت کی یخنی بمعہ خوبانی کے شامل کر کے ایک ابال آنے دیں۔ پہلے سے بھیگے ہوئے فلک باسمتی رائس اور کشمش یخنی میں شامل کر دیں اور تیز آنچ پر پکائیں جب پانی خشک ہو جائے تو چاول کے اوپر فرائی کئے ہوئے گوشت کے ریشے ڈال دیں اور تقریباََ10-15منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔مزیدار خوبانی پلاؤ تیار ہے۔ چاولوں کو اچھی طرح مکس کر کے سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ