اُردو پوائنٹ پکوان

کھٹا گوشت پلاؤ


اشیاء: چاول ایک کلو گوشت ایک کلو پیاز ساڑھے تین کلو املی ایک چھٹانک گھی آدھی پیالی ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچہ لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ ہلدی ایک چائے کا چمچہ نمک حسب ذائقہ ترکیب: گھی اچھی طرح گرم کر لیں اور پیاز باریک کاٹ کر گھی میں ہلکے بادامی رنگ میں تل لیں۔ اب پسا ہوا لہسن ،ادرک ،ہلدی، نمک شامل کر کے پانچ منٹ تک بھوننے کے بعد اس میں گوشت ڈال دیں۔ گوشت کو بادامی رنگ میں بھوننے کے بعد دوپیالی پانی ڈال کر گوشت کو گلنے کے لئے چھوڑ دیں۔ گوشت گل جائے تو اس میں املی کا پانی ڈال دیں اور مزید دس منٹ تک پکنے دیں۔ جب پانی گاڑھا ہو جائے تو اسے دھیمی آنچ پر دم کے لئے رکھ دیں اور چاول کو الگ ایک کنی ابال لیں۔ ایک دیگچی چاول اور گوشت کی تہہ جما لیں اور دم پر رکھ دیں ۔ مزیدار کٹھا پلاؤ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ