اُردو پوائنٹ پکوان

چکن توا پلاؤ


تو ے پر دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں گرم مصالحہ اور باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری فرائی کریں ۔
پھر اس میں ادرک لہسن اور ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں ،تاکہ ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں ۔
گاجر اور پھول گوبھی کے چھوٹے ٹکڑے کرکے مٹر کے ساتھ ڈھائی پیالی ابلتے ہوئے پانی میں ڈالیں اور ساتھ ہی نمک،دھنیا ،زیرہ اور سونف شامل کردیں ۔
سبزیاں جب ادھ گلی ہو جائے تو نکال لیں اور یخنی کو چھان لیں ۔
اس میں بھگو کر رکھے ہوئے چاولوں کو دم دیں ۔
چکن کی چھوٹی بوٹیاں کرکے اس پر نمک اور پسی ہوئی ہری مرچیں لگائیں اور انھیں نان اسٹک پین میں ایک کھانے کے چمچ مکھن کے ساتھ تیز آنچ پر فرائی کریں۔
پھر چکن کو توے پر مصالحے کے ساتھ ڈال کر فرائی کریں اور ساتھ ہی ابلی ہوئی سبزیاں بھی شامل کردیں ۔
جب تمام چیزیں اچھی طرح مکس ہو جائے تو اس پر تیار کئے ہوئے یخنی والے چاول ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اوپر سے مکھن ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ