اُردو پوائنٹ پکوان

بونٹ پلاؤ(سبز چنے کا پلاؤ)


اشیاء: چاول ایک کلو بونٹ آدھا پاؤ بڑی الائچی چار عدد ادرک ایک چھوٹی گانٹھ نمک تین تولہ گھی ایک پاؤ لونگیں دو عدد پیاز دو پوٹیاں کالی مرچیں ایک تولہ ترکیب: بونٹوں کو مسل کر ان کی دال بنا لیں۔ پھر ان کو پسا ہوا نمک لگائیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ اس کے بعد ادرک اور پیاز کا قیمہ کر یں۔ پھر اسے بوٹ کی دال ملا کر ایک دیگچی میں ڈال دیں۔ اور ان کے اوپر پانی میں بھیگے ہوئے چاولوں کی تہہ بچھا دیں۔ پھر دیگچی چولہے پر چڑھا کر اسے کچھ دیر تیز آنچ دیں پھر گھی ڈالیں اور چند منٹ بعد چولہے سے اتار لیں۔ بونٹ پلاؤ تیار ہوگا۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ