اُردو پوائنٹ پکوان

اچاری کوفتہ پلاؤ


کوفتے بنانے کے لئے قیمے کو صاف دھو کر خشک کرلیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن ،ایک پیاز ،ہری مرچیں اور ڈبل روٹی کے سلائسز ملا کر چاپر میں پیس لیں ۔
پھر اس میں ایک انڈا ،نمک اور گرم مصالحہ ملا کر کوفتے بنا کر فریج میں رکھ دیں۔
کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہرا فرائی کریں ۔
پھر اس میں ادرک ،لہسن ،لال مرچ اور دہی شامل کرکے اچھی طرح ملائیں ۔
کوفتے ڈال کر درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ تیل علیحدہ ہوجائے ۔
اس میں تین پیالی پانی ڈال کر ابال آنے دیں پھر دھو کر بھگو کر رکھے ہوئے چاول ڈال دیں ۔
چاولوں کا پانی خشک ہونے پر آجائے تو دھنیا ،زیرہ، سونف، کلونجی اور میتھی دانے کو موٹا موٹا کوٹ کر نمک اور چوپ کئے ہوئے ٹماٹر کے ساتھ پین میں ڈال دیں پھر ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ دم پر رکھ کر چولہے سے اتار لیں ۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ