اُردو پوائنٹ پکوان

مشروم پف پیسٹری


ضروری اشیاء: مشروم (سلائس کاٹ لیں) 3کپ مکھن 2کھانے کے چمچے پالک (چوپ کی ہوئی) کپ پیاز (سلائس کاٹ لیں) 1عدد لہسن کے جوے (کُوٹ لیں) 2عدد جائفل پاؤڈر 1چٹکی کریم 4کھانے کے چمچے پف پیسٹری ڈو 250گرام انڈا (پھینٹ لیں) 1عدد نمک حسب ِ ذائقہ سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ِ ضرورت رائی 2چائے کے چمچے ترکیب: نان اسٹک سوس پین میں مکھن پگھلاکر اس میں پیاز اورلہسن ڈال کرساتے کریں۔ مشروم، پالک اور جائفل پاؤڈر ڈال کر2-3منٹ تک پکائیں۔ کریم ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اس کے بعد اس میں نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر چمچہ چلائیں اورسوس پین کوچولہے سے اتارلیں۔ اس کے بعدپیسٹری ڈو کوبیل کر اس کی 4 عدد گول ٹکیاں کاٹ لیں یہ ٹیکاں نہ زیادہ موٹی ہونی چاہئیں اور نہ زیادہ پتلی ہونی چاہئے۔ اس کے بعدتیار کی ہوئی فلنگ کو2ٹیکوں کے اوپر رکھیں۔ پھینٹے ہوئے انڈے کوبرش کی مدد سے اس کے کنارے پر لگائیں اور باقی2ٹکیوں سے انہیں کوور کرکے کنارے بند کر دیں تاکہ فلنگ باہر نہ نکلے۔ اس کے بعدبرش کی مدد سے انڈے کوٹکیوں کے اوپرلگا کر اس کے اوپر رائی چھڑکیں۔بیکنگ ٹرے کوتیل لگاکر چکناکرلیں اور ان ٹکیوں کو اس میں رکھ کر پہلے گرام اوون میں 200oCپر رکھ کر 20منٹ تک بیک کریں۔ ٹکیوں کے پھولنے اور گولڈن براؤن ہو جانے پر اسے اوون سے نکال لیں۔ مزیدار مشروم پف پیسٹری تیار ہے سرونگ پلیٹ میں نکالیں اور کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ