اُردو پوائنٹ پکوان

میٹ پف


اشیاء: قیمہ آدھ کلو(مشین کا) ہری پیاز(باریک کٹی ہوئی ) ایک کپ ہرا دھنیا ایک کپ ہری مرچ چار عدد نمک حسب ضرورت سفید زیرہ(پسا) آدھا چائے کا چمچہ سویا سوس ایک چائے کا چمچہ کارن فلور تین کھانے کے چمچے میدہ تین کھانے کے چمچے بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ آئل تلنے کے لئے کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ انڈے تین عدد ترکیب: انڈوں کو پھینٹ لیں اس میں نمک ،کالی مرچ ملا لیں اور کارن فلور، میدہ اور بیکنگ پاؤڈر ملا دیں۔ قیمہ میں ہری پیاز، ہری مرچ، ہرا دھنیا، زیرہ ، نمک اور سویا سوس ملا لیں اور مکس کر کے دو تین گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ گولیاں بنا کر انڈے کے آمیزے میں ڈبو کر تل لیں۔ سرخ ہو جائے تو نکال لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ