اُردو پوائنٹ پکوان

لیمن مرنگ پائی


آٹے (میدہ ) اور نمک میں مکھن کو اتنا رگڑ یں کہ یہ ڈبل روٹی کے چورے کی مانند ہو جائے
تمام اجزاء کو بہت ٹھنڈا کر کے رکھیں
اس میں اتنا پانی شامل کریں کہ نرم ڈور بنا لیں
ہلکا سا گوندھ لیں
پیسٹری کو ٹن سے ایک انچ بڑا بیل لیں
اس کو پیسٹری ٹرے یا ٹن میں رکھیں
پیسٹری کی نچلی سطح میں سوراخ کر لیں
آدھا گھنٹہ یخ بستہ کر یں۔اوون میں دو سو بیس ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ سے بیس منٹ تک پکائیں یہاں تک کہ پیسٹری پک جائے یا اس کا رنگ زرد ہو جائے (یہ ٹن کی اطراف سے سکڑ جائے گی)
لیموؤں کا رس نچوڑ لیں اور ان کے چھلکوں کو کش کر لیں
ایک سوس پین میں کارن فلور کو تھوڑے سے پانی میں گھول لیں اور لیموں کا رس اور چھلکے شامل کر یں
اس کو چمچ چلاتے ہوئے ابال پر لے آئیں یہاں تک کہ لیموں کا مرکب گاڑھا ہو جائے
ایک سو گرام چینی شامل کر یں اور دو منٹ پکائیں
مرکب کو آنچ سے اتار یں اور ٹھنڈا کر لیں
انڈے کی زردیاں شامل کر یں اور چمچ چلائیں
پیسٹری پر انڈیل دیں
انڈے کی سفیدیوں کو ایگ بیٹر سے بے لچک ہونے تک پھینٹ لیں
پسی ہوئی چینی میں شامل کر یں فلنگ پر پھیلا دیں
ایک سو اسّی ڈگری سینٹی گریڈ پر دس منٹ بیک کر یں یہاں تک کہ انڈے کی سفیدیوں کا مرکب خستہ اور ہلکا بادامی ہو جائے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ