اُردو پوائنٹ پکوان

قیمہ اور آلو کی پائی


اشیاء: قیمہ 1پیالی(ابلا ہوا) ہری پیاز ایک (باریک کاٹ لیں) ادرک ایک ٹکڑا (باریک کاٹ لیں) لہسن چار جوئے (باریک کاٹ لیں) ہری مرچ دو (کاٹ لیں) نمک چمچہ آلو چار (بڑے ابال لیں) مکھن ایک چائے کا چمچہ دودھ پیالی انڈا ایک عدد کارن فلور ایک چمچہ ترکیب: مکھن گرم کر کے پیاز، ادرک، لہسن اور ہری مرچ ڈال دیں۔ پھر قیمہ ملا کر ہلکی آنچ پر بھونیں۔ آلو کا بھرتا بنا کر دودھ میں ملا دیں۔ اب ایک پائی ڈش میں قیمہ ڈال کر اوپر آلو رکھیں۔ انڈوں میں کارن فلور پھینٹ کر آلوؤں کے اوپر تہ جما ئیں۔ اس کے بعد انہیں اوون میں رکھ دیں اور سرخ ہونے پر نکال لیں۔ کسی بھی چٹنی کے ساتھ پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ