اُردو پوائنٹ پکوان

سوجی اور سنگترے کی پڈنگ


اشیاء: سوجی سواکپ سکمڈملک اڑھائی کپ شکر 2کھانے کے چمچ سنگترہ 1عددبڑا انڈے کی سفیدی 1عدد ترکیب: 1۔اوون کو F ْ400 پر گرم کریں ۔ ایک نان سٹک پین میں سوجی دودھ اور شکر ڈالیں اور درمیانی آنچ پر پکائیں ۔ یہاں تک کہ سخت اورملائم ہو جائے تو آنچ سے اتار لیں ۔ 2۔سنگترے کا چھلکا اتار کر باریک تاروں کی شکل میں کاٹ لیں ۔سنگترے کا رس اچھی طرح نکال لیں اور گودے پرسے باریک چھلکا یا جھلی اچھی طرح اتار لیں ۔ اور سنگترے کا رس اور کترے ہوئے چھلکے بھی سوجی کے آمیزے میں ڈال دیں ۔ 3۔انڈے کی سفیدی کو اتنا پھینٹیں کہ بالکل سخت ہو جائے اسے بھی چمچ کی مدد سے سوجی پر ڈالیں ۔ اب سارے آمیزے کو اوون پروف ڈش میں ڈالیں اور15۔20منٹ بیک کریں جب سنہری براؤن ہو جائے تو گرما گرم پیش کریں ۔ غذائیت: توانائی 158کیلوریز چکنائی 2.67گرام جاذب چکنائی 1.54گرام کولیسٹرول 10.5ملی گرام فائبر 0.86گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ