اُردو پوائنٹ پکوان

پیچ میلبا ود کریم کسٹرڈ


آڑوؤں کو چھیل کر سلائس کاٹ لیں ‘پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر رکھ دیں ۔
چار سے پانچ منٹ بعد اس میں تین چوتھائی پیالی چینی ڈال کر ڈھکن کر پکائیں ‘ہلکی آنچ پر جب چینی پگھلنے لگے تو اس میں فوڈ کلر اور ایک چوتھائی پیالی پانی ڈال دیں ۔
چینی مکمل حل ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں اور دار چینی ڈال کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں ۔
کارن فلار کو دو سے تین چمچ ٹھنڈے دودھ میں گھول لیں اور اس میں ایسنس ملالیں ۔
کسٹر ڈبنانے کے لئے دودھ کوابالنے رکھیں اور ابال آنے پر چینی ڈال دیں ‘پانچ سے سات منٹ پکانے کے بعد اس میں کارن فلار کا مکسچر ملا دیں ۔
ذراسی آنچ تیز کرکے تیزی سے چمچ چلائیں اور گاڑھا ہونے پر چولہے سے اتار لیں ۔
کریم کو علیحدہ ٹھنڈا کرکے پھینٹ لیں اور کسٹرڈ کو ٹھنڈا کرکے اس میں ملا لیں ۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

مزید پڈنگ، بریڈ پڈنگ، بریڈ فنگرز اور دیگر بریڈڈ میٹھے پکوان


اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ