اُردو پوائنٹ پکوان

چاولوں کی پڈنگ


اشیاء: چاول(چھوٹے دانے) چوتھائی حصہ کپ شہد 3کھانے کے چمچ سکمڈملک سواکپ ونیلا کے دانے اور ایسنس 1چائے کا چمچ انڈے کی سفیدی 2عدد جائفل پاؤڈر 1چائے کا چمچ ترکیب: 1۔ایک نان سٹک برتن میں چاول دودھ اور شہد ڈال کر پکائیں جب کہ دودھ ابلنے لگے تو اس میں ونیلا کے دانے ڈال دیں ۔ 2۔آنچ کم کر کے برتن پر ڈھکن ڈھانپ دیں اور تقریباََ 1گھنٹہ پکائیں وقفے وقفے سے چمچ چلائیں یہاں تک کہ محلول زیادہ تر خشک ہو جائے۔ 3۔ونیلا کے دانے نکال دیں ۔ البتہ ونیلا ایسنس چاولوں میں شامل کر دیں ۔اوون F ْ425 پر گرم کریں ۔ 4۔انڈے کی سفید یوں کو پیالے میں ڈال کر اتنا پھینٹیں کہ سخت جھاگ بن جائے ۔ 5۔انڈے کی سفیدی کو چمچ کی مدد سے احتیاط سے چاولوں پر ڈالیں ۔ سارے آمیزے کو اوون پروف ڈش میں انڈیل دیں ۔ 6۔جائفل پاؤڈر کو چاول پر چھڑ کیں اور 15۔20منٹ کے لئے چولہے پر رکھ دیں۔ غذائیت: توانائی 163کیلوریز چکنائی 0.62گرام جاذب چکنائی 0.16گرام کولیسٹرول 3.75ملی گرام فائبر 0.08گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

مزید پڈنگ، بریڈ پڈنگ، بریڈ فنگرز اور دیگر بریڈڈ میٹھے پکوان


اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ