اُردو پوائنٹ پکوان

چکن باربی کیو پیزا


ڈو بنانے کے لئے ایک پیالے میں 2 کپ میدہ، 1-1/2 چائے کا چمچ خمیر، 1 چائے کا چمچ چینی، 1/2 چائے کا چمچ نمک، 3 کھانے کے چمچ تیل، 1 عدد انڈا، 1 کھانے کا چمچہ خشک دودھ اور نیم گرم پانی ڈال کر ڈو کو نرم گوندھیں
دو منٹ کے لئے رکھ دیں
اب ڈو کو رول کریں اس کی موٹائی 1/8 ہونی چاہیے
پھر ایک گریس کیے ہوئے پیرا پلیٹ پر ڈو کو بچھائیں اور اس میں کانٹے کی مدد سے سوراخ کر لیں
اب اسے 200 ڈگری پر 7 سے 8 منٹ تک بیک کریں اوون سے نکال کر ٹھندا ہونے کے لئے رکھ دیں
پھر اس میں 4 کھانے کے چمچے پیزا سوس، 3/4 کپ کدوکش چیڈر چیز شامل کر دیں
اس کے بعد 1 کپ چکن تکہ چنکس، 4 عدد مشروم سلائس، 4 عدد زیتون کے سلائس، 1/2 چائے کا چمچ کٹی لال مرچ، 4 کھانے کے چمچ شملہ مرچ سلائس، 2 کھانے کے چمچ پیاز سلائس، 1 کھانے کا چمچ اوریگانو ڈالر کر 200 ڈگری پر 20 منٹ کے لئے بیک کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ