اُردو پوائنٹ پکوان

زیتون اور ٹماٹر کا سلاد


اشیاء: ٹماٹر تین عدد(سلائس کرلیں) سیاہ زیتون 90گرام زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچے لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ لہسن کا جوا(کوٹ لیں) ایک عدد سلاد پتے حسب ضرورت فیٹا چیز 120گرام(چوکور ٹکڑے کر لیں) شملہ مرچ (سلائس کر لیں) عدد ہری مرچیں چھ عدد اوریگینو حسب ضرورت ترکیب: ایک پیالے میں زیتون کا تیل، لیموں کا رس، نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر اور لہسن ڈال کر خوب اچھی طرح مکس کر یں۔ سلاد کے پتوں کو کاٹ کر سرونگ ڈش میں بچھا کر اس میں ٹماٹر، زیتون اور شملہ مرچ رکھیں اس کے بعد سب سے اوپر فیٹا چیز رکھیں، ہری مرچیں کناروں پر رکھیں اور سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ