اُردو پوائنٹ پکوان

مرچوں والے انناس کا سلاد


اجزاء: انناس چھوٹا ایک عدد سرخ مرچ پسی ہوئی چائے کا چمچ ادرک پسا ہوا چائے کا چمچ کھیرا سلائس بنے ہوئے آدھا سرخ مرچ باریک کتری ہوئی ایک عدد دھنیہ تھوڑا سا ڈریسنگ کے لئے : سن فلاور آئل 3کھانے کے چمچ لیمن جوس 3 چائے کے چمچ چینی ایک چٹکی نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ تیار کرنے کا طر یقہ : اننا س کو چھیلیں اور اس کا قیمہ کر دیں ۔ پھر اسے ایک پیالے میں ڈال کر مرچیں ملا دیں ۔ پندرہ منٹ تک پڑا رہنے دیں ۔ اب کھیرے کے ٹکڑے اس میں ملائیں ۔ اس کے بعد سرخ مرچ کتری ہوئی اور دھنیہ بھی ملا دیں ۔ڈریسنگ بنانے کے لئے تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔ اور اسے سلاد کے اوپر ڈال کر کھائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ