اُردو پوائنٹ پکوان

کھجور اور ماٹے کا سلاد


اجزاء: مالٹے بڑے 2عدد تازہ کھجوریں 375گرام سلاد کے پتے 60گرام ڈریسنگ کے لئے : ہرا پیاز کترا ہوا ایک عدد زتیون کا تیل 4کھانے کے چمچ سرکہ 2کھانے کے چمچ پودینے کی پتیاں ایک کھانے کے چمچ مالٹے کا چھلکا چند ٹکڑے چینی ایک چٹکی نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ تیار کرنے کے طریقہ: مالٹے کو چھلیں اور اس کے قتلے بنا لیں ۔ پھر کھجوروں کی گٹھلیاں نکال کر ان کو دودوحصوں میں تقسیم کر لیں ۔پھر انہیں صاف پانی میں دھولیں ۔ اب ایک پیالے میں مالٹے کے قتلے ، کھجوریں اور سلاد کے پتے ڈال دیں۔ڈریسنگ بنانے کے لئے تما م اجزاء کو ایک پیالے میں ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اسے سلاد کے اوپر ڈال کر کھائیں ۔گوشت ، چکن کے ہمراہ سلاد کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ