اُردو پوائنٹ پکوان

آئس کریم فروٹ سلاد


اشیاء: سمر فروٹ مکس (سٹر ابری،انگور،رس بھری)8کپ انڈے (زردی سفیدی الگ الگ) 2عدد دہی 1کپ انگور کا سرخ رس پون کپ جیلائن پاؤڈر 1کھانے کا چمچ ترکیب: 1۔آدھے پھل بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں اور چھلنی سے چھانیں تاکہ کوئی سخت چیز باقی نہ رہے۔ 2۔پھلوں کے آمیزے میں دہی اور انڈے کی زردی ڈال کر خوب پھینٹیں۔ 3۔انگور کے رس کو گرم کریں جب ابلنے لگے تو جیلائن پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح حل کر لیں۔ 4۔جیلائن پاؤڈر کے محلول کوآہستہ اآہستہ پھلوں کے بلینڈشدہ آمیزے پر انڈیلیں اور چمچ ہلاتے رہیں پھر کسی پیالے یا سانچے میں ڈال کر فریج میں جمنے کیلئے رکھ دیں۔ 5۔انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹیں اور آدھ جمے ہوئے آمیزے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر دیں۔ 6۔آمیزے کو دوبارہ سے فریز ر میں رکھیں اور جمنے دیں جب مکمل طور پر جم جائے تو نکالیں اور بقایا بچے ہوئے پھلوں کے ساتھ پیش کریں۔ غذائیت: توانائی 133کیلوریز چکنائی 5.69گرام جاذب چکنائی 2.75گرام کولیسٹرول 78.02ملی گرام فائبر 3.6گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ