اُردو پوائنٹ پکوان

گولڈن سلاد


اجزاء: سموکڈ میکریل ایک پونڈ مالٹے چھلے اور پھانکیں کئے ہوئے 2عدد سیب باریک گول کٹے ہوئے 2عدد نرم سیلری کٹی ہوئی 2عدد اخروٹ 2عدد بند گوبھی کے کٹے ہوئے پتے تھوڑے سے باریک مالٹے گول کٹے ہوئے 4عدد ٍڈریسنگ کے لئے : مالٹے کا کٹا ہواچھلکا ایک چائے کا چمچ مالٹے کا رس 3کھانے کے چمچ ٹماٹر کا رس 2کھانے کے چمچ کالی مرچ آدھا چمچ شہد کھانے کے چمچ کٹی ہوئی سلاد کے باریک پتے 2کھانے کے چمچ تیار کرنے کا طریقہ: میکریل کی کھال اتار کر 4ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔ڈریسنگ کے اجزاء کو مکس کر لیں ۔ ڈریسنگ میں مالٹے کے چھلکے ، سیب ، سلاد اور اخروٹ مکس کر لیں۔پھر آہستہ سے میکریل بھی مکس کر دیں ۔ پلیٹ میں سلاد کے پتے بچھا کر درمیان میں یہ سلاد رکھ دیں اور مالٹے کے گول ٹکڑے سجا دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ