اُردو پوائنٹ پکوان

گندم اور پھلوں کا سلاد


اجزاء: گندم 185گرام سیب ایک عدد ناشپاتی ایک عدد سرخ انگور دانے کے بغیر 90گرام تر 2عدد خشک خوابی 60گرام خشک آلو بخارا 60گرام پنیر 185گرام ڈریسنگ کے لئے: آئل 5کھانے کے چمچ سفید سرکہ 2کھانے کے چمچ لیموں کا رس ایک لیموں نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ روزمیری پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ تیار کرنے کا طریقہ: گندم کو ایک برتن میں پانی ڈال کر رات پھر کے لئے بھگودیں صبح ہونے پر اسے نکال کر خشک ہونے دیں ۔ پھر ایک برتن میں پانی لے کر اسے ابالیں پھر اس میں گندم کو ڈال کر نرم ہونے دیں۔ جب یہ نرم ہو جائے تو اسے نکال کر ٹھنڈے پانی میں اچھی طرح دھونے کے بعد سلاد والی ٹرے میں رکھ دیں۔سیب اور نا شپانی کے دودو ٹکڑے کریں اور انہیں چھلکا اتار کر چکور شکل میں کاٹ لیں ۔ پھر ان پر لیموں کا رس نچوڑ لیں تاکہ یہ براؤن نہ ہونے پائیں ، اب انہیں انگور کے ہمراہ گندم والی ٹرے میں ڈال دیں ۔ تر کو ماچس کی تیلی کے سائز کے ٹکڑوں میں کاٹ کر اس میں ملائیں ۔پھر پنیر کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ڈال دیں ۔اب ڈریسنگ بنائیں تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں ا ور اس مرکب کو سلاد کے اوپر ڈال کر کھائیں
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ