اُردو پوائنٹ پکوان

انناس اور سلاد کے پتوں کا سلاد


سامان: انناس چھ سلائس سلاد کے پتے 16سے20عددتک کھیرے دو عدد میڈیم سائز لیمن جوس دو ٹیبل سپون انناس کا جوس تین ٹیبل سپون شہد ایک ٹیبل سپون نمک حسب ذائقہ خشک جڑی بوٹیاں ٹیبل سپون کالی مرچ کے دانے ایک ٹیبل سپون سفید پسی ہوئی مرچ ٹیبل سپون ترکیب: 1۔ انناس کا ٹ کر اس کو تین چار انچ سائز کے سلائس بنا لیں ۔ 2۔سلاد کے پتوں کو اچھی طرح دھو لیں اور دھونے کے بعد ان کو ٹھنڈے پانی میں پندرہ منٹ تک ٹھنڈا ہونے کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔ 3۔کھیرے کو اچھی طرح دھو لیں ۔ دھونے کے بعد چھیل لیں اس کے بعدلمبائی میں کاٹ کر سلائس بنا لیں اور اس کے بیج نکا ل دیں اور دوسرے کھیرے کو تین چار انچ کے سلائس بنا کر ایک طرف رکھ لیں۔ 4۔لیمن جوس ،انناس کا جوس، شہد، نمک، جڑی بوٹیاں مکس کر کے پسی ہوئی مرچ اور سفید پسی ہوئی مرچ ان سب چیزوں کو مکس کر لیں ۔ ان کو مکس کرنے کے بعد پندرہ منٹ کے لئے ایک طرف رکھ دیں ۔ 5۔بڑے سلاد کے پتوں کو پھاڑ کر درمیان میں دو حصوں میں تقسیم کر کے بچھا دیں اور اس کے اوپر کناروں پر انناس کے سلائس بنے ہوئے اور کھیرے کے بنے ہوئے سجا دیں ۔ 6۔اب ڈش کے چاروں طرف ڈریسنگ کر دیں اور سلاد کو کھانے کے لئے پیش کر دیں۔ اگر ضرورت ہو تو کھانے سے پہلے تھوڑ سا ٹھنڈا کر لیں اور کھانے کے لئے جلدی پیش کر دیں ۔ غذائیت: کیلوریز (حرارے) 40 پروٹین 0.7 چکنائی 0.5 کاربوہائیڈریٹس 4 فلائبرز(ریشے) 0.7
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ