اُردو پوائنٹ پکوان

سیب سے تیار شدہ سُوپ


اشیاء: سیب ڈیڑھ پاؤ پیاز ایک عددچھوٹی لیموں کا رس ایک چائے کا چمچہ پسا ہوا دھنیا سرخ مرچ پسی ہوئی نمک حسب ذائقہ لہسن چند چوئے کریم ایک اونس ترکیب: سیب اچھی طرح دھو کر چھیل لیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔پیاز بھی چھیل کر باریک کترلیں ۔ پیاز اورسیب ایک پیالی پانی میں چولہے پر پکنے کے لئے رکھ دیں یہ خیال رہے کہ برتن ڈھکا ہوا ہو ۔ جب اچھی طرح گل جائیں کریم بھی ملا دیں ۔ دو پیا لی پانی الیں ۔اور دھیمی آنچ پر چولہے پر پکنے دیں ۔ پانچ منٹ بعد اتار کر اس میں لیموں کا رس اور پسی ہوئی مرچ ڈالیں اوپر سے سیب کے کچھ چھوٹے چھوٹے ثابت ٹکڑے بھی شامل کر دیں ۔یہ ڈش چارا فراد کیلئے کافی ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ