اُردو پوائنٹ پکوان

دم پخت مرغ


پیاز دو کاٹ لیجئے اور ان کو ادرک کے ساتھ پیس لیں
اس طرح نمک سرخ مرچ اور کالی مرچوں کو بھی الگ الگ پیس لیجئے
نمک اور کالی مرچیں مرغ پر ملیے اور اسے چھری کی نوک سے اچھی طرح گود لیجئے
پھر کشمکش، بادام کی گریاں اور پیاز کے باقی لچھے گھی میں بوننے کے بعد ان پر لیموں کا عرق چھڑ کئے اور مرغ کے پیٹ میں بھر دیجئے
آلو وؤں اور انڈوں کو ابال کر انکے قتلے کر لیجئے اور انہیں بھی مرغ کے اندر بھر کر اسے دھاگے یا ڈور سے سی لیجئے تاکہ مصالحہ باہر نہ نکلے
گھی میں بننے کے بعد گلانے کے لئے پانی ڈال کر پتیلی کا منہ آٹے سے بند کر دیجئے
جب بھاپ باہر نکلنے لگے تو پتیلی چولہے سے اتار کر رکھ لیں
پتیلی کا منہ کھولئے اور اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال دیجئے
دم پخت چکن تیار ہے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ