اُردو پوائنٹ پکوان

بلوچی کڑاہی


کڑاہی میں ڈالڈا بناسپتی ڈال کر گرم کریں اور اس میں صاف دھو کر رکھی ہوئی چکن کو تیز آنچ پر فرائی کریں۔جب چکن کی رنگت سنہری ہو جائے تو اس میں پسی ہوئی مرچیں ڈال کر اچھی طرح بھو نیں۔
ادرک لہسن ،نمک اور کالی مرچ ڈال کر ملائیں اور آدھی پیالی پانی ڈال کت ڈھک کرہلکی آنچ پر چکن گلنے تک پکائیں
پھر اس میں بھنا کٹا دھنیا زیرہ ،چاٹ مصالحہ،کٹی لال مرچ اور کالا نمک ڈال کر ملائیں اور ہلکی آنچ پر دم پر راکھ دیں
گھی علیحدہ ہونے پر آجائے تو باریک کٹی ہوئی ادرک،ہرا دھنیا، لیموں کا رس اور گرم مصالحہ چھڑک کر چولہے سے اتارلیں
پریزنٹیشن: گرم گرم نان کے ساتھ اس مزیدار کڑاہی کا لطف اٹھائیں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ