اُردو پوائنٹ پکوان

حیدر آبادی پسندے کا سالن


تیل گرم کر کے پیاز براؤن کر کے نکال لیں
پیاز، خشخاش، کھوپرا، مونگ پھلی اور بادام گرائنڈر میں ڈال کر گرائنڈر کر لیں
پسندوں میں ایک کپ پانی، دو کھانے کے چمچ ادرک لہسن تھوڑا سا نمک اور تھوڑی سی ہلدی ڈال کر ہلکا سا گلا لیں
تیل میں گرائنڈر کیا ہوا مصالحہ، نمک لال مرچ، ہری مرچ، ہلدی ، بقیہ ادرک لہسن اور دہی ڈال کر بھونیں ساتھ ہی پسندے بھی ڈال دیں
مصالحہ بھن جائے اور تیل الگ ہو جائے تو ایک گلاس پانی، ہرا دھنیا، پو دینہ، گرم مصالحہ اور لیموں کا رس ڈال کر چمچہ چلائیں
ایک مرتبہ ابال آنے کے بعد بیس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں
تیار ہو جائے تو گرم نان کے ساتھ سرو کر یں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ