اُردو پوائنٹ پکوان

پنجیری سپیشل


اشیاء: سوجی کلو مکھانے 100گرام گوندھ 100گرام بادام گری 250گرام کشمش 100گرام ناریل 250گرام پستہ 50گرام گھی 750ملی لیٹر چینی 750گرام چہار مغز 100گرام سونف 15گرام ترکیب: ایک کڑاہی میں تھوڑا سا گھی ڈالیے اور اس میں گوندھ اور مکھانے سرخ کر کے نکال لیجئے۔ ٹھنڈے ہو جائیں تو کونڈی یا ہاون دستے میں ڈال کر موٹا موٹا کوٹ لیجئے۔ بادام ، ناریل، پستہ، چہار مغز اور سونف کو الگ الگ صاف کر کے کوٹ لیجئے اور پھر انہیں گوندھ اور مکھانے میں ملا کر رکھ لیجئے۔ ایک کڑاہی یا بڑی دیگچی میں چینی اور تھوڑا سا پانی ڈال کر چولہے پر چڑھائیے اور ایک تار کی چاشنی تیار کیجئے۔ کشمش صاف کر کے چاشنی میں ڈالئے۔ جب کشمش پھول جائے تو سوجی اور دیگر تمام اشیاء چاشنی میں ڈال دیجئے اور چمچہ اچھی طرح ہلاتے رہیے تاکہ ساری چیزیں یک جان ہو کر چاشنی میں مل جائیں۔ جب چاشنی کا پانی خشک ہو کر صرف گھی رہ جائے تو اتار لیجئے اور دس پندرہ منٹ بعد چمچہ اچھی طرح ہلا کر برابر کر دیجئے تاکہ گٹھلیاں وغیرہ نہ بننے پائیں۔ گرم گرم یا حسب پسند ٹھنڈا کر کے تناول فرمائیے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ