اُردو پوائنٹ پکوان

پنجیری


اشیاء: سوجی کلو مکھانے 100گرام گوند 100گرام بادام گری 250گرام کشمش 100گرام ناریل 100گرام پستہ 50گرام سونٹھ 20گرام گھی 750ملی لیٹر چینی کلو ترکیب: ایک کڑا ہی میں تھوڑا سا گھی ڈالئے اور اس میں گوند اور مکھانے سرخ کر کے نکال لیجئے۔ باقی گھی کسی دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور اس میں سوجی ڈال کر خوب بھونئے۔ جب سوجی کا رنگ بادامی ہو جائے تو چینی، گوندھ ، مکھانے ، بادام ، پستہ ، ناریل اور کشمش وغیرہ صاف کر کے ڈال دیجئے اور چمچہ اچھی طرح ہلاتے رہیے۔ جب چینی اور سب چیزیں اچھی طرح مل جائیں اور پانی بالکل خشک ہو جائے۔ صرف گھی ہی رہ جائے تو اتار لیجئے اور سونٹھ (پسی ہوئی)ملا کر رکھ دیجئے۔ دس پندرہ منٹ بعد چمچہ اچھی طرح چلا کر تناول فرمائیے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ