اُردو پوائنٹ پکوان

آلو پکوڑا


آلو چھیل کر کش کر لیں ساتھ ہی پیاز بھی کش کر لیں
ہاتھ کی ہتھیلی میں تھوڑی تھوڑی کش شدہ آلو لے کر دوسرے ہاتھ کی ہتھیلی اوپر رکھ کر زور سے دبائیں تاکہ فالتو پانی نکل جائے
اسی طرح سارے کشش شدہ آلوؤں اور پیاز کا پانی نچوڑ دیں
ایک پیالے میں انڈا پھینٹ لیں
اس میں میدہ اور مرغ یخنی ملائیں اور ساتھ ہی آلوؤں کو بھی ملا دیں اور سب کو یکجا کر لیں
فرائی پین میں تیل گرم کر کے چمچہ بھر بھر کر اس آمیزے کا ڈالیں اور کانٹے کی مدد سے قدرے پھیلا دیں
نیچے سے جب گولڈن ہو جائیں تو پلیٹ کو دوسری جانب سے بھی گولڈن براؤن کر لیں
چائے کے ساتھ گرم گرم پیش کر یں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ