اُردو پوائنٹ پکوان

پالک کوفتہ


 سب سے پہلے کوفتے بنالیں۔ پالک کے پتے اچھی طرح دھو کر ابالیں اور ٹھنڈا ہونے کے بعد اس کا پانی اچھی طرح نچوڑ کر میش (Mash) کرلیں
 خشخاش کو باریک پیس کر اس کی پیسٹ بنالیں اور کاجو پیسٹ میں اچھی طرح مکس کر لیں
 اس کے بعد تیل کے علاوہ تمام مصالے اور دیگر اجزاء پالک کے ساتھ اچھی طرح مکس کر لیں
 اب پالک کے آمیزے کے آٹھ حصے کریں اور ان کے کوفتے بنا لیں۔ پھر ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے تمام کو فتوں کو ڈیپ فرائی کر لیں۔
 ایک کڑاہی میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کر کے اس میں زیرہ کڑ کڑائیں اور پھر پیاز شامل کر کے گولڈن براوٴن کر لیں۔ اب اس میں کا جو پیسٹ، ہلدی، لال مرچ اور نمک ڈال کر تین منٹ تک فرائی کریں
 اس کے بعد ٹماٹر ڈال کر بھونیں۔ جب ٹماٹر مصالے میں اچھی طرح مکس ہو جائیں تو اس میں آدھا کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
کھانا سرو کرنے سے پہلے تمام کوفتے گریوی میں شامل کر کے پانچ منٹ تک ضرور پکائیں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ