اُردو پوائنٹ پکوان

پالک کے پتے


اشیاء: پالک کے پتے 20عدد دہی آدھا پاؤ گھی آدھا پاؤ بیسن ایک پاؤ زیرہ ایک چمچ نمک، مرچ حسب پسند ترکیب: پالک کے پتے صاف پانی میں دھویں۔ بیسن کو پتلا گوندھ کر اس میں نمک، مرچ، زیرہ ملا دیں۔ اب پتوں کو پہلے دہی میں ڈبو یں پھر نکال کر بیسن لگائیں اور گرم گرم گھی میں تل لیں۔ بیسن پک جائے تو نکال لیں۔ اس طرح باری باری تمام پتے تل لیں۔ اروی کے پتے بھی اس طرح تیار کئے جا سکتے ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ