اُردو پوائنٹ پکوان

پالک اور چیز کے کوفتے


پالک کو چوپ کر کے صاف دھولیں اور ابلتے پانی میں تین سے چار منٹ ابال کر چھلنی میں ڈال دیں۔
 اوپرسے یخ ٹھنڈا پانی بہا کر اچھی طرح چھان کر خشک کر لیں۔
چاپر میں پالک ہری مرچیں ڈال کر چوپ کر لیں۔پھر اس میں نمک کارن فلاراور ڈبل روٹی کا چورا ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔
کاٹج چیز میں نمک اور کالی مرچ ملا کر اسے چھوٹے چھوٹے بولز بنا لیں۔
پالک کے کوفتے بنا کر اس کے درمیان میں کاٹج چیز کا بال رکھ کر بند کر دیں اور انھیں کچھ دیر کے لیں فریج میں رکھ دیں۔
 پین میں آئل میں ان کوفتوں کو سنہری فرائی کر لیں۔
 پھر اسی پین میں تیل کم کر کے اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز فرائی کریں۔
اس میں لہسن ڈال کرفرائی کریں پھر ٹماٹر کا پیسٹ،نمک لال مرچ اور ہلدی ڈال کر ملائیں اور آدھی پیالی پانی ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ گریوی گاڑھی ہوجائے۔
آخر میں اس میں کریم ،گرم مصالحہ اور قصوری میتھی ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔جب تیل علیحدہ ہو جا ئے تو چولہے سے اتار دلیں۔
ڈش میں نکال کر اس میں فرائی کئے کوفتے ڈال کر گرم گرم چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ