اُردو پوائنٹ پکوان

مولی کے کباب


اشیاء: مولی دو عدد دلیہ دو چھٹانک نمک حسب پسند لہسن حسب پسند ادرک حسب پسند پیاز حسب پسند سیاہ مرچ حسب پسند گھی حسب ضرورت ہری مرچ حسب پسند انڈے کی سفیدی ایک عدد انڈے کی ترکیب: مولی کے قتلے بنا لئے جائیں۔ اس کے بعد گھی، دلیہ، پیاز اور سبز مرچ کے سوا باقی تمام اشیاء قتلوں میں ملا کر چولہے پر رکھ دیں۔ جب مولی گل جائے گی اور پانی سوکھ جائے گا تو اس میں دلیہ ڈال کر مہین سا پیس لیں پھر پیاز اور سبز مرچوں کو کتر کر اس میں ملائیں۔ اس کی ٹکیہ بنا کر انڈے کی سفیدی لگا کر گھی میں تل لیں۔ لیجئے!مولی کے لذت بخش کباب حاضر ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ