اُردو پوائنٹ پکوان

مونگرے کا سالن


مونگرے دھو کر صاف کر لیں اور اس کی ڈنڈیاں کاٹ لیں
آلو چھیل کر ٹکڑے کر لیں۔ پیاز لجھے دار کاٹ کر گرم تیل میں ڈال کر بادامی رنگ ہونے تک فرائی کر یں
اب اس میں نمک اور سرخ مرچ پاؤڈر اور ہلدی پاؤڈر ڈال کر بھونیں اور مصالحے کی طرح تیار کر یں
جب مصالحہ بھن جائے اور تیل چھوڑ دے تو اس میں مونگرے ڈال دیں اور 2کپ پانی ڈال کر پکائیں
جب مونگرے تقریباً گل جائیں تو اس میں آلو اور ٹماٹر ڈال کر پکائیں
جب آلو گل جائیں اور پانی خشک ہو جائے تو اتنا بھون لیں کہ مونگرے تیل چھوڑ دیں
اب اوپر سے ہرا دھنیا ڈال کر 5منٹ دم پر رکھیں
مونگرے کا سالن تیار ہے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ