اُردو پوائنٹ پکوان

مصالحے دار توری


دیگچی میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال 5منٹ تک بھونیں
اس کے بعد اس میں ٹماٹر، ہلدی پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، لہسن پیسٹ ڈال کر مزید 2منٹ بھونیں
اب اس میں توری اور نمک ڈال کر کچھ دیر تیز آنچ پر پکائیں
اس کے بعد دھیمی آنچ پر رکھ دیں
توری گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو بھون کر چولہا بند کر دیں
ڈش میں نکال لیں ہری مرچوں اور ہرے دھنیے سے سجا کر دال چاول یا روٹی کے ساتھ پیش کر یں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ