اُردو پوائنٹ پکوان

دہی کی تر کاری


اشیاء: دہی ایک کلو گرام بیسن 250گرام پیاز 125گرام نمک حسب ذائقہ مرچ حسب ذائقہ سفید زیرہ 40گرام ادرک 40گرام ہرا دھنیا حسب ذائقہ ترکیب: دہی کو ایک کپڑے میں باندھ کر لٹکا دیں اور دو تین گھنٹے تک لٹکا رہنے دیں۔ جب اچھی طرح نچڑ جائے تو اتار لیں اور اس کی چھوٹی چھوٹی گولیاں کوفتے کے برابر بنا لیں۔ اب بیسن میں نمک مرچ ڈال کر گھول لیں اور گولیوں کو بیسن سے تر کر کے گھی یا تیل میں تل لیں۔پھر پیاز کاٹ کر گھی میں بادامی کر لیں اور اس میں سب مصالحہ اور زیرہ ڈال کر مصالحہ تیا رکر یں ۔ جب سالن کی طرح تیار ہو جائے تو دہی کے کوفتے اس میں ڈال دیں اور ہرا دھنیا وغیرہ ڈال کر اتار لیں۔ نہایت عمدہ دہی تر کاری تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ