اُردو پوائنٹ پکوان

چاول بھری شملہ مرچ


شملہ مرچ کے ڈنٹھل کاٹ کر اور ان کے بیج نکال لیں
ایک سوس پین میں تیل ڈال کر گرم کر یں اور اس میں پیاز ڈال کر نرم ہونے تک تل لیں
اب اس میں ٹماٹر، خشک پو دینہ اور ٹماٹو پیسٹ ڈال کر مزید 3منٹ کے لئے بھونیں
اس کے بعد چاول شامل کر کے 5منٹ پکائیں
اب اس میں گرم مصالحہ پاؤڈر، دار چینی، نمک، گرم پانی شامل کر کے ہلکی آنچ پر پانی خشک ہو جانے تک پکائیں
اس کے بعد ٹھنڈا ہو جانے دیں
اب اس تیار آمیزے کو شملہ مرچوں میں بھر یں اور ٹماٹر کا ایک سلائس ہر ایک پر ڈھک دیں
ایک بڑے سوس پین میں شملہ مرچوں کو رکھ دیں
اس میں گرم پانی شامل کر لیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر مرچوں کے نرم ہو جانے تک تقریباً 20منٹ تک پکائیں
لیموں کی قاشیں لگا کر سرو کر یں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ