اُردو پوائنٹ پکوان

بھری ہوئی بھنڈیاں


بھنڈیوں کو دھو کر لمبائی میں چیرا لگا لیں ،سونف ،دھنیا ،زیرہ اور لا ل مرچوں کے توے پر بھون کر پیس لیں
 پھر نمک اور املی کا رس شامل کر دیں ۔یہ مصالحہ بھنڈیوں میں بھر دیں دس سے پندرہ منٹ کےلئے فریج میں رکھ دیں
کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں پہلے بھنڈیوں کو دو سے تین منٹ تیز آنچ پر فرائی کریں
 اور پھر آنچ ہلکی کر کے ڈھک کر پانچ سے سات منٹ تک پکائیں
اور چولہے سے اتار لیں ۔ٹپ بھنڈیوں کو لیس سے بچانے کےلئے کاٹنے سے پہلے دھو کر خشک کر لیں ۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ