اُردو پوائنٹ پکوان

بگھارے ہوئے ٹماٹر


اشیاء: ٹماٹر(گرم پانی میں ڈال کر نکال لیں اور چھلکا اتارلیں) 50گرام گھی یا مکھن 250گرام ثابت زیرا ایک چائے کا چمچ کلونجی ایک چائے کا چمچ میتھی دانہ ایک چائے کا چمچ کڑی پتا ایک چائے کا چمچ لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ تل(پسا ہوا) ایک چائے کا چمچ زیرا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ زیرا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ ٹماٹر کی پیوری (ابال کر چھلکا اتار لیں) 250گرام بازار میں تن بھی دستیاب ہے ثابت گول مرچ پانچ عدد املی کا پانی 50گرام نمک حسب ذائقہ ترکیب: مکھن کو گرم کر کے کڑی پتا، ثابت لال مرچ، زیرا ، میتھی دانہ اور کلونجی ڈال دیں۔ لہسن، تل ، زیرا پاؤڈر اور لال مرچ پاؤڈر کا پیسٹ بنا کر ڈال دیں۔ ٹماٹر کا رس (پیوری) اور املی کا پانی ڈال کر دو تین منٹ پکا لیں۔ گریبی کو ٹماٹر پر ڈال کر سرو کر یں۔ سجاوٹ کے لئے ہرا دھنیا کاٹ کر ڈال دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ