اُردو پوائنٹ پکوان

اروی کے ٹکڑے


اشیاء: اروی آدھا کلو پیاز آدھا پاؤ لہسن پانچ جوئے لیموں دو عدد ٹماٹر آدھا پاؤ گھی آدھا پاؤ ہری مرچ چھ عدد نمک مرچ حسب منشاء ترکیب: اروی چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ پیاز، لہسن کاٹ لیں گھی گرم کر کے اس میں پیاز، لہسن، نمک ، مرچ ڈال کر سرخ کر لیں اور گھی سے نکال کر علیحدہ رکھ دیں۔ اب گھی میں اروی کے ٹکڑے ڈال کر تلیں پانچ منٹ بعد مصالحہ ڈال کر پکائیں۔ تھوڑی دیر بعد پانی ڈال دیں۔ جب اروی گل جائے تو اتار لیں اور دسترخوان پر ہمرا ہ لیموں پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ