اُردو پوائنٹ پکوان

تلی ہوئی سبز مرچیں


مرچوں کی ڈنڈیاں ساھ ہی رہنے دیں
تیز چاقو سے ایک طرف چیر لگائیں
میتھی کے دانے توے پر بھون لیں
ہلدی تھوڑے سے تیل میں بھون لیں
رائی کو موٹا موٹا کوٹ لیں
پھر تمام چیزیں ملا کر پیس لیں
اب اس مسالیں میں دہی ملا دیں
ضرورت کے مطابق نمک ملائیں
پھر سارا مصالحہ مرچوں میں بھر لیں
ڈھک کر دو گھنٹوں کے لیے دھوپ میں رکھیں تاکہ خشک ہو جائیں
اس کے بعد تیل میں تل لیں
برسات کے موسم میں خاص طور پر اور سردیوں میں بھی یہ مرچیں بہت مزیدار ہوتی ہیں
کافی روز کام دے سکتی ہیں
خراب نہیں ہوتیں
مرچوں کو اس مسالے کے ساتھ دھوپ میں بالکل خشک کرکے محفوظ کرلیں اور جب دل چاہے تل کر استعمال کریں
دال چاول کے ساتھ بہت اچھی لگتی ہیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ