اُردو پوائنٹ پکوان

سبزیوں کی روٹی


اجزاء: گاجریں (کدوکش کر لیں) دو پیالی آلو ایک پیالی سبز پیاز (باریک کاٹ لیں) چھ عدد سرخ ثابت مرچ دو عدد بریڈ کرمز ایک پیالی انڈے (ہلکے پھینٹے ہوئے) دو عدد چیز سوس کے لئے: مکھن 30گرام میدہ ایک کھانے کا چمچ دودھ ایک پیالی چیز(کدوکش کرلیں) چوتھائی پیالی ترکیب: ایک لمبی بیکنگ پین میں ٹن فوائل بچھائیں۔ تمام اجزاء ایک پیالے میں اکٹھا کر یں۔ اوون کو 350درجہ حرارت پر گرم کر یں۔ گرم اوون میں ایک گھنٹہ کے لئے سبزیاں بیک کر یں۔ اوون بند کر دیں۔ اور بیکنگ پین باہر نکال لیں۔ 5منٹ بعد ٹن فوائل نکال دیں۔ چیز سوس تیار کر یں: پین میں مکھن گرم کر یں اور اس میں میدہ ڈال کر 1منٹ پکائیں۔ دودھ ڈال کر چمچہ مسلسل چلائیں۔ یہاں تک کہ آمیزہ گاڑھا ہو جائے۔ پنیر شامل کر یں اور جب پنیر پگھل جائے تو آنچ سے ہٹا لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ