اُردو پوائنٹ پکوان

مٹھیاں نمکین


اشیاء: میدہ 250گرام گھی 250ملی لیٹر مرچ سیاہ 15دانے میٹھا سوڈا چائے کا چوتھائی چمچہ نمک حسب پسند ترکیب: میدے کو اچھی طرح چھان کر صاف کر لیجئے اور اس میں نمک اور میٹھا سوڈا ڈال کر ہاتھ سے اچھی طرح ملا لیجئے۔ پندرہ ملی لیٹر گھی گرم کر کے میدے میں ڈال دیجئے اور ہتھیلیوں سے اتنا مسلئے کہ گھی میدے میں جذب ہو جائے۔ اب تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر میدے کو خوب گوندھیے یہاں تک کہ ملائم ہو جائے مگر سخت رہے۔ اس میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر چھوٹی چھوٹی روٹیاں یا مٹھیاں بیل لیجئے۔ ہر مٹھی کے درمیان میں ایک ایک دو دوکالی مرچ بھی لگاتی جائیے اور اسے بیلنے سے ذرا اچھی طرح دباؤ دیجئے تاکہ کالی مرچ مٹھی میں چپک جائے۔ اب فرائی پین یا کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کیجئے۔ گھی کڑ کڑانے لگے تو اس میں مٹھیاں ڈال کر انہیں پوڑیوں کی طرح تل لیجئے اور دونوں طرف سے بادامی کر کے نکال لیجئے۔ نہایت خستہ اور مزے دار نمکین مٹھیاں تیار ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ