اُردو پوائنٹ پکوان

قیمہ بھری پوریاں


اشیاء: میدہ ایک کلو گھی ایک کلو سرخ مرچ وسیاہ مرچ تین تین ماشہ ادرک دھنیا دو دو تولے دہی آدھا پاؤ لیموں کاغذی پانچ عدد زعفران تین ماشہ قیمہ ایک کلو الائچی، لونگ دو دوماشے پیاز ایک پاؤ لہسن نصف چھٹانک نمک حسب ذائقہ پنیر ایک پاؤ ترکیب: برتن میں دہی، ادرک اور پاؤ بھر گھی اور قدرے پیاز ملا کر خوب بھونئے اور الگ رکھ لیجئے۔ اس کے بعد دار چینی لونگ ، الائچی، مرچ سرخ وسیاہ ، دھنیا ، لہسن خوب باریک پیس کر نمک شامل کر کے گھی میں بھونیے اور پھر قیمہ ڈال کر اچھی طرح بھونیے، بھننے کے بعد قدرے پانی کا چھینٹا دے کر پکائیے۔ اچھی طرح گل جانے پر جب پانی بالکل خشک ہو جائے تو پیاز جسے بھون کر الگ رکھ لیا گیا ہے۔ عرق لیموں زعفران اور پنیر میں ملا کر ڈال دیجئے۔ دوسری طرف میدہ میں آدھا پاؤگھی شامل کر کے اور نمک ملا کر پانی یا دودھ سے گوندھ کر پوریاں بنالیجئے۔ اور پوریوں میں قیمہ بھر کر تل لیجئے۔ بعض عورتیں قیمہ کے بجائے میتھی کا ساگ شامل کرتی ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ