اُردو پوائنٹ پکوان

ڈرم سٹک (ساجن کی پھلیاں ) کڑی


اجزاء: ساجن کی پھلیاں چار عدد ٹماٹر دو عدد ہری مرچیں دو عدد پیاز تین عدد گرم فلور (بیسن ) دو کپ تیل ایک کھانے کا چمچ زیرہ ایک چائے کا چمچ رائی ایک چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچ تازہ ہرا دھنیا (کٹا ہوا) کپ نمک ذائقہ کیلئے ترکیب: ساجن کی پھلیوں کو چھیل کر اُنگلی کے برابر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ٹماٹر اور ہری مرچوں کو چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں۔ پیاز کے سلائس کر لیں۔ گرم فلور (بیسن ) کو چھان کر پانچ کپ پانی میں مکس کر یں۔ خیال رہے کہ اس میں کوئی کنکر وغیرہ نہ ہو۔ ساجن کی پھلیوں کو بوائل کر یں تاکہ وہ نرم ہو جائیں اور ان میں چٹکی بھر نمک ملائیں ۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کر یں۔ زیرہ اور رائی شامل کر دیں۔ جب وہ کھولنے لگیں تو پیاز ملا کر خوب پکائیں۔ ٹماٹر،ہری مرچ اور ہلدی ملائیں۔ پھر اس میں بیسن کا مکسچر ڈالیں اورتھوڑا سانمک ڈال کر اتنا پکائیں کہ وہ اچھی طرح بلینڈ ہو جائے۔ اگر ضرورت ہو تو پانی ملا لیں۔ پھر ساجن کی پھلیاں ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پانچ منٹ تک پکائیں۔ ہرے دھنیے کے پتوں کے ساتھ سجا کر پیش کر یں۔ ڈرم سٹکس (ساجن کی پھلیاں ) اور اس کے پتے شوگر سمیت کئی بیماریوں میں بے حد مفید ثابت ہوتے ہیں، اس میں شامل طبی خواص اور آئرن انتہائی اہمیت کے حامل سمجھے جاتے ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ