اُردو پوائنٹ پکوان

دہی کی ترکاری


اشیاء:۔ دہی ایک کلو گرام بیسن ۲۵۰ گرام پیاز ۱۲۵ گرام نمک حسب ذائقہ مرچ حسب ذائقہ سفید زیرہ ۴۰ گرام ادرک ۴۰ گرام ہرا دھنیا حسب ضرورت ترکیب:۔ دہی کو ایک کپڑے میں باندھ کر لٹکا دیں۔ اور دو تین گھنٹے تک لٹکا رہنے دیں۔ جب اچھی طرح نچڑ جائے تو اتار لیں اور اس کی چھوٹی چھوٹی گولیاں کوفتے کے برابر بنا لیں۔ اس بیسن میں نمک، مرچ ڈال کر گھول لیں اور گولیوں کو بیسن سے تر کر کے گھی یا تیل میں تل لیں۔ پھر پیاز کاٹ کر گھی میں بادامی کر لیں اور اس میں سب مسالہ اور زیرہ ڈال کر مسں مسالہ تیار کر لیں۔ جب سالن کی طرح تیار ہو جائے تو دہی کے کوفتے اس میں ڈال دیں اور ہر دھنیا وغیرہ ڈال کر اتار لیں۔ نہایت عمدہ دہی ترکاری تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ