اُردو پوائنٹ پکوان

چکڑ چھولے


اجزاء: کابلی چنے کلو پسا ہوا گرم مصالحہ اڑھائی سپون میٹھا سوڈا ٹی سپون ٹماٹر 250گرام پیاز 250گرام گھی 150گرام گوشت 500گرام لہسن ایک پوتھی ہرا دھنیا تھوڑاسا نمک مرچ حسب ذائقہ طریقہ: پہلے کابلی چنوں کو بھگو کر صاف کر لیں اور میٹھا سوڈا بھی ڈال دیں۔پانچ گھنٹوں کے بعد انہیں صاف پانی سے دھو لیں۔ اور کھلا پانی ڈال کر کسی دیگچی میں پکائیں ۔اور ساتھ ہی گوشت ڈال دیں ۔جب گوشت اور چنے گلنے کے قریب ہوں تو دیگچی چولہے سے اتار لیں ۔اب دوسری دیگچی میں پیاز، نمک،مرچ،ٹماٹر ،لہسن باریک پیس کر گھی میں بھو نیں ۔مسالہ بادامی ہونے لگے تو چنوں کو چھان کر ا س میں ڈال دیں اور خوب بھونیں ۔جب گھی باہر نکل آئے تو گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا کتر کر ڈال دیں ۔اور تھوڑی دیر بعد دیگچی کو چولہے پر سے اتار لیں ۔چکڑچولے تیار ہیں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ